Urdu Tips: دسمبر 2014

اتوار، 7 دسمبر، 2014

Beauty Tips in Urdu

Health and Beauty Tips in Urdu

ہونٹوں کا سیاہ پَن دُور کرنے کے لیے

ہونٹوں کا سیاہ پن دُور کرنے کے لیے  2 چمچ دھنیا اور ایک چمچ لیموں کا  رَس  ملا کر رات کے وقت اپنے ہونٹوں پر لگائیں۔چند دن تک یہ  ٹوٹکہ استعمال کرتے رہیں  بہت جلد آپ کے سیاہ ہونٹ اپنی اصلی حالت میں آ جائیں گے۔

مُنہ کے السر سے چھُٹکارے کے لیے

دھنیا کے پانی سے غرارے کرنے سے  منہ کے السر کا خاتمہ ہو جاتا ہے اور اگر اس کو گاہے بگاہے استعمال کیا جاتا رہے تو منہ کا السر نہیں ہوتا۔


مُنہ کی بَد بُو سے نجات حاصل کریں

مُنہ کی بَدبُو سے نجات کے لیے  سبز الائچی کا استعمال زیادہ کریں۔ سبز الائچی چُبانے سے مُنہ کی ہر قسم کی بُو چاہے وہ نظامِ انہضام کی وجہ سے ،سگریٹ کی وجہ سے یا کسی اور وجہ سے ہو دُور ہو جاتی ہے۔

چہرے کی خوبصورتی اور تر و تازگی کے لیے

خوبصورت نظر آنا کس کو اچھا نہیں لگتا ۔ آج کل نہ صرف خواتین بلکہ مرد حضرات بھی اپنے چہرے کی خوبصورتی اور تازگی کے لیے بیوٹی کریمز کا استعمال کر رہے ہیں۔بیوٹی کریمز کی کوالٹی اچھی نہ ہونے کی وجہ سے کئی خواتین و حضرات کو جلد کے حوالے سے بہت سے مسائل کا سامان کرنا پڑ رہا ہے۔ اگر صحت اور تندرستی کے لیے تھوڑی سی محنت کر کے قدرتی اور گھریلو ٹوٹکوں(Natural Beauty Tips)   کا استعمال کیا جائے تو نہ صرف پیسے کی بچت ہو جاتی ہے بلکہ خوبصورتی اور صحت و تندرستی بھی حاصل ہوتی ہے۔ چہرے کی چمک اورتر و تازگی کے لیے دو چمچ لیموں کے رَس میں اِتنا ہی شہد ملا کر روزانہ چہرے پر لگائیں اور آدھے گھنٹے کے بعد پانی سے دھو لیں۔چند دن کے استعمال سے آپ کے چہرے کا رنگ نکھر آئے گا، جلد صحت مند ہوکر تر و تازہ ہو جائے اور آپ بہت خوبصورت نظر آئیں گے۔
Continue Reading...