یو ٹیوب کو کس طرح اَن بلاک کیا جائے؟
قارئین کرام اگر آپ یو ٹیوب کواَن بلاک/ کھولنا چاہتے ہیں تو آپ براؤزر ایکسٹینشن انسٹال کر لیں جو کہ تقریباً تمام براؤزر میں کام کرتی ہے البتہ ہر براؤزر کے لیے آپ کو اس براؤزر کو کھول کر اس کی ایکسٹینشن میں انسٹال کرنا ہوتی ہے۔ ہم آپ کو تصاویر کے ذریعے اس کو انسٹال کرنے اور اس کو استعمال کرنے کا طریقہ بتاتے ہیں۔
سب سے پہلے آپ اپنے موجودہ براؤزر جس میں ابھی آپ موجود ہیں ، مثال کے طور پر ہم ابھی "کروم" کو استعمال کر رہے ہیں تو ہم اس کے لیے گوگل سرچ میں یہ الفاظ ٹائپ کریں گےاور انٹر پریس کر دیں گے۔ (تصویر ملاحظہ فرمائیں۔)
|
Zen Mate Extension Search |
اب ہم اس سرچ رزلٹ میںسے اپنے متعلقہ لِنک کو کھولیں گے۔اور نیچے دی گئی ونڈو ظاہر ہو گی ہم اس ونڈو میں نیچے دی گئی ہدایات کے مطابق عمل کر کے اس کو اپنے براؤزر میں انسٹال کریں گے۔
|
Installation of Zen Mate |
|
Zen Mate Extension Location |
اب یہ سافٹ وئیر ہمارے براؤزر میں انسٹال ہو چُکا ہے اور ہم اس کو استعمال کرنے کے لیےاپنے براؤزر کی ایڈریس بار کے دائیں طرف سے اس کے آئیکن پر کلِک کر کےاس کو کھولیں گے تو نئی ونڈو میں اپنا ای میل مہیا کرنا ہو گا۔
|
Zen Mate Securing |
Zen Mate کے آئیکن پر کلک کر کے آپ اس کو آن کر لیں۔ پانچ مختلف آئی پیز آپ کو نظر آئیں گی اور جس آئی پی سے آپ آن لائن ہونا چاہتے ہوں اس کو سلیکٹ کر لیں۔ اب آپ کی Proxy کو Zen Mate کنٹرول کر رہا ہے۔ اب آپ یو ٹیوب کو آسانی سے استعمال کر سکتے ہیں۔(تصویر ملاحظہ فرمائیں)
|
IP Changing |
اگر آپ ZenMate کو اپنے براؤزر (گوگل کروم)سے Remove کرنا چاہتے ہوں تو اپنے کروم میں "زن میٹ" کے آئیکن کی دائیں طرف "Customize and Control Google Chrome" کے آئیکن پر کلِک کریں۔ اس کے بعد جو مینیو کھُلے گا اس میں نیچے جا کر Setting پر کلِک کریں۔ اب آپ"Extension" پر کلِک کریں۔ آپ کے سامنے آپ کے براؤزر پر انسٹال تمام ایکٹیشنز ظاہر ہو ں گی، آپ اگر کسی ایکسٹینش کو وقتی طور پر "Disable" کرنا چاہتے ہوں تو "Enabled " والے باکس کو "اَن سلیکٹ" کر دیں۔ آپ کی مطلوبہ ایکسٹینشن وقتی طور پر کام کرنا چھوڑ دے گی۔ لیکن اگر آپ کسی ایکسٹیشن کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنا چاہتے ہیں تو پھر ''Enable ''والے باکس کے دائیں طرف باسکٹ (ٹوکری) کے آئیکن پر کلِک کریں۔ آپ کی مطلوبہ ایکسٹیشن ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گی۔ آپ زن میٹ ایکسٹینشن کو اسی طریقے سے'' Enable'' یا " Remove '' کر سکتے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں