بڑی الائچی سے 10 بیماریوں کا آسان علاج
Benefits of Black Cardamom |
عرصہ سے ناک سے بہتے پانی کا بڑی الائچی کے استعمال سے افاقہ
عرصہ سے ناک سے مسلسل بہنے والا پانی جس کی وجہ سے بہت سے لوگ ناک میں ٹشو ڈالے رکھتے ہیں انشاء اللہ اس ٹوٹکے کی مدد سے اس بیماری سے ہمیشہ کے لیے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔
کم از کم بیس دن کے لیے پابندی سے روزانہ دو دو گھنٹے کے وقفے سے بڑی الائچی منہ میں رکھ کر چوستے رہیں۔ انشاء اللہ جلد اس بیماری سے نجات حاصل ہو گی
Health Benefits of Black Cardamom
نزلہ اور الرجی کا بڑی الائچی سے علاج
موسمِ سرما میں نزلہ زکام کی وجہ سے یا پولن الرجی یا کسی بھی قسم کی الرجی سے چھینکیں آ رہی ہوں تو بڑی الائچی بمعہ چھلکا منہ میں رکھیں اور اس کو تھوڑا سا چُبا کر چوستے رہیں اس کے استعمال سے نزلہ زکام اور الرجی سے نجات ملے گی۔
یادداشت اور حافظے کی کمزوری کو دُور کرنے کے لیے بڑی الائچی کا استعمال
یادداشت کی کمزوری اور دماغی کمزوری کو دُور کرنے کے لیے روزانہ بڑی الائچی کو چوسا کریں اس سے حیرت انگیز طور پر یادداشت مضبوط ہو گی اور دماغی کمزوری کا بھی خاتمہ ہو گا۔
نظر کی کمزوری کے لیے بڑی الائچی کا استعمال
نظر کی کمزوری ، آنکھوں کے آگے سفید جالے کا نظر آنا، آنکھوں سے پانی کا بہنا اور نظر کے دھندلے پن سے نجات کے لیے دو تین ہفتے روزانہ بڑی الائچی کو چوستے رہنے سے مُفید نتائج ملتے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں