Urdu Tips

اتوار، 17 اگست، 2014

Totkay in Urdu

اس بلاگ میں آپ کو مختلف ٹپس، ٹرکس، ٹوٹکے اوربے شمار  کام کی باتیں ملیں گی

اُردُو ٹوٹکے

فریج میں سے برف آسانی سے نکالنے کے لیے


برف جمانے کے برتن یا ٹرے کو اگر صابن اور گرم پانی سے اچھی طرح دھو کر اسے خُشک کر کے برف جمائی جائے تو برف آسانی سے نکل آتی ہے اور اس میں چپکتی نہیں۔
ہارٹ اٹیک اور سٹروک سے بچنے کے لیے۔

ماہرینِ طب کی تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ اگر رات کو سونے سے پہلے ایک گلاس پانی پی لیا جائے تو اس سے ہارٹ اٹیک اور سٹروک سے بچا جا سکتا ہے۔

جوتے پہننے کی وجہ سے پاؤں سے بدبُو آنا۔

جو لوگ زیادہ دیر بند جوتے پہنے رکھتے ہیں جرابوں کی گرمی کی وجہ سے ان کے پاؤں سے بد بُو آنے لگتی ہے ۔ بارہا دھونے کے باوجودبھی یہ بدبو ختم نہیں ہوتی ۔ لیکن ہم آپ کو ایسا طریقہ بتاتے ہیں جس سے آپ اس ناگوار بدبوسے با آسانی نجات حاصل سکتے ہیں۔ مختلف تحقیقات نے یہ ثابت کیا ہے کہ لیموں کے رس میں وافر مقدار میں اینٹی بیکٹیریل صلاحیت موجود ہے۔ جو کہ جراثیم کا خاتمہ کرتی ہے لہذا پاؤں کی بدبُو سے چھٹکارا پانے کے لئے دو اونس پانی میں لیموں کا رس ملا کر پاؤں پر لگائیں۔یہ عمل تب تک دہراتے رہیں جب تک مکمل آفاقہ نہ ہوجائے۔


کٹے ہوئے پھلوں کو کالے پن سے بچانے کے لیے

سیب یا کیلے کاٹنے کے فوراً بعد ان پر لیموں کا عرق چھڑک دیں تو یہ کالے نہیں ہوتے۔

مچھر کے کاٹنے پر آرام کے لیے

مچھروں کے کاٹنے سے ہونے والی  کُھجلی کو دُور کرنے کے لیے متاثرہ جگہ پر صابن لگائیں۔


تیل کی کڑواہٹ دُور کریں


سرسوں کا تیل گرم کرتے وقت اس میں روٹی یا پیاز کا ایک ٹکڑا ڈال دیں تو تیل کی کڑواہٹ دُور ہو جاتی ہے.


Continue Reading...