Urdu Tips: 2014

اتوار، 7 دسمبر، 2014

Beauty Tips in Urdu

Health and Beauty Tips in Urdu

ہونٹوں کا سیاہ پَن دُور کرنے کے لیے

ہونٹوں کا سیاہ پن دُور کرنے کے لیے  2 چمچ دھنیا اور ایک چمچ لیموں کا  رَس  ملا کر رات کے وقت اپنے ہونٹوں پر لگائیں۔چند دن تک یہ  ٹوٹکہ استعمال کرتے رہیں  بہت جلد آپ کے سیاہ ہونٹ اپنی اصلی حالت میں آ جائیں گے۔

مُنہ کے السر سے چھُٹکارے کے لیے

دھنیا کے پانی سے غرارے کرنے سے  منہ کے السر کا خاتمہ ہو جاتا ہے اور اگر اس کو گاہے بگاہے استعمال کیا جاتا رہے تو منہ کا السر نہیں ہوتا۔


مُنہ کی بَد بُو سے نجات حاصل کریں

مُنہ کی بَدبُو سے نجات کے لیے  سبز الائچی کا استعمال زیادہ کریں۔ سبز الائچی چُبانے سے مُنہ کی ہر قسم کی بُو چاہے وہ نظامِ انہضام کی وجہ سے ،سگریٹ کی وجہ سے یا کسی اور وجہ سے ہو دُور ہو جاتی ہے۔

چہرے کی خوبصورتی اور تر و تازگی کے لیے

خوبصورت نظر آنا کس کو اچھا نہیں لگتا ۔ آج کل نہ صرف خواتین بلکہ مرد حضرات بھی اپنے چہرے کی خوبصورتی اور تازگی کے لیے بیوٹی کریمز کا استعمال کر رہے ہیں۔بیوٹی کریمز کی کوالٹی اچھی نہ ہونے کی وجہ سے کئی خواتین و حضرات کو جلد کے حوالے سے بہت سے مسائل کا سامان کرنا پڑ رہا ہے۔ اگر صحت اور تندرستی کے لیے تھوڑی سی محنت کر کے قدرتی اور گھریلو ٹوٹکوں(Natural Beauty Tips)   کا استعمال کیا جائے تو نہ صرف پیسے کی بچت ہو جاتی ہے بلکہ خوبصورتی اور صحت و تندرستی بھی حاصل ہوتی ہے۔ چہرے کی چمک اورتر و تازگی کے لیے دو چمچ لیموں کے رَس میں اِتنا ہی شہد ملا کر روزانہ چہرے پر لگائیں اور آدھے گھنٹے کے بعد پانی سے دھو لیں۔چند دن کے استعمال سے آپ کے چہرے کا رنگ نکھر آئے گا، جلد صحت مند ہوکر تر و تازہ ہو جائے اور آپ بہت خوبصورت نظر آئیں گے۔
Continue Reading...

ہفتہ، 8 نومبر، 2014

How to Unblock You Tube

یو ٹیوب کو کس طرح اَن بلاک کیا جائے؟

قارئین کرام اگر آپ یو ٹیوب کواَن بلاک/ کھولنا چاہتے ہیں تو آپ براؤزر ایکسٹینشن انسٹال کر لیں جو کہ تقریباً تمام براؤزر میں کام کرتی ہے البتہ ہر براؤزر کے لیے آپ کو اس براؤزر کو کھول کر اس کی ایکسٹینشن میں انسٹال کرنا ہوتی ہے۔ ہم آپ کو تصاویر کے ذریعے اس کو انسٹال کرنے اور اس کو استعمال کرنے کا طریقہ بتاتے ہیں۔

Continue Reading...

منگل، 28 اکتوبر، 2014

اُردو ٹپس


سفید بالوں کو کالا کرنے کا ایک دیسی نسخہ

ایک عدد لیموں کے رس میں پانچ چھ چمچے آملے کاپاؤڈرملا لیں اور اس میں دو چمچے پانی شامل کر لیں ۔ اب ان کو اچھی طرح مکس کر کے کریم سی بنا کر ایک ڈیڑھ گھنٹہ تک چھوڑ دیں۔اب اسے سفید بالوں پر لگائیں اور آنکھوں میں نہ جانے دیں آدھے گھنٹے کے بعد صاف پانی سے دھو لیں ۔جب یہ نسخہ استعمال کریں تو شیمپو اور صابن وغیرہ استعمال نہ کریں ۔

Continue Reading...

اتوار، 17 اگست، 2014

Totkay in Urdu

اس بلاگ میں آپ کو مختلف ٹپس، ٹرکس، ٹوٹکے اوربے شمار  کام کی باتیں ملیں گی

اُردُو ٹوٹکے

فریج میں سے برف آسانی سے نکالنے کے لیے


برف جمانے کے برتن یا ٹرے کو اگر صابن اور گرم پانی سے اچھی طرح دھو کر اسے خُشک کر کے برف جمائی جائے تو برف آسانی سے نکل آتی ہے اور اس میں چپکتی نہیں۔
ہارٹ اٹیک اور سٹروک سے بچنے کے لیے۔

ماہرینِ طب کی تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ اگر رات کو سونے سے پہلے ایک گلاس پانی پی لیا جائے تو اس سے ہارٹ اٹیک اور سٹروک سے بچا جا سکتا ہے۔

جوتے پہننے کی وجہ سے پاؤں سے بدبُو آنا۔

جو لوگ زیادہ دیر بند جوتے پہنے رکھتے ہیں جرابوں کی گرمی کی وجہ سے ان کے پاؤں سے بد بُو آنے لگتی ہے ۔ بارہا دھونے کے باوجودبھی یہ بدبو ختم نہیں ہوتی ۔ لیکن ہم آپ کو ایسا طریقہ بتاتے ہیں جس سے آپ اس ناگوار بدبوسے با آسانی نجات حاصل سکتے ہیں۔ مختلف تحقیقات نے یہ ثابت کیا ہے کہ لیموں کے رس میں وافر مقدار میں اینٹی بیکٹیریل صلاحیت موجود ہے۔ جو کہ جراثیم کا خاتمہ کرتی ہے لہذا پاؤں کی بدبُو سے چھٹکارا پانے کے لئے دو اونس پانی میں لیموں کا رس ملا کر پاؤں پر لگائیں۔یہ عمل تب تک دہراتے رہیں جب تک مکمل آفاقہ نہ ہوجائے۔


کٹے ہوئے پھلوں کو کالے پن سے بچانے کے لیے

سیب یا کیلے کاٹنے کے فوراً بعد ان پر لیموں کا عرق چھڑک دیں تو یہ کالے نہیں ہوتے۔

مچھر کے کاٹنے پر آرام کے لیے

مچھروں کے کاٹنے سے ہونے والی  کُھجلی کو دُور کرنے کے لیے متاثرہ جگہ پر صابن لگائیں۔


تیل کی کڑواہٹ دُور کریں


سرسوں کا تیل گرم کرتے وقت اس میں روٹی یا پیاز کا ایک ٹکڑا ڈال دیں تو تیل کی کڑواہٹ دُور ہو جاتی ہے.


Continue Reading...

ہفتہ، 28 جون، 2014

Tips

Urdu Tips



عضلاتی مضبوطی اور خوبصورتی کے لئے مندرجہ ذیل  چیزیں بہت فائدہ مند ہیں:۔ 

انڈہ: غذائیت سے بھرپور انڈہ جسمانی پٹھوںکی مضبوطی اور خوبصورتی کے لئے نہایت موثر خوراک ہے۔ انڈے کی زردی میں موجود کولیسٹرول نہ صرف مختلف ہارمونز کو متحرک کرتا ہے بلکہ انڈے میں موجود لیوسین پٹھوں کی نشو و نما کے لیے کار آمد اور موثر ہے۔
گری دار میوہ جات: کسی بھی مشقت والی ورزش کے لئے گری دار میوہ جات کا  بہت مفید اور مدد گار ہے۔ ایک اونس بادام اور کاجو میں 150سے 170کیلوریز پائی جاتی ہیں۔ گری دار میوہ جات ایک مکمل مرکب ہے، جس میں مختلف پروٹین، فیٹس اور ریشے پائے جاتے ہیں۔ جو  نہ صرف آپ کے جسم میں غذائیت کو پورا کرتے ہیں بلکہ آپ کے پٹھوں کو بھی تقویت دیتے ہیں۔


Continue Reading...