Urdu Tips
عضلاتی مضبوطی اور خوبصورتی کے لئے مندرجہ ذیل چیزیں بہت فائدہ مند ہیں:۔
انڈہ: غذائیت سے بھرپور انڈہ جسمانی پٹھوںکی مضبوطی اور خوبصورتی کے لئے نہایت موثر خوراک ہے۔ انڈے کی زردی میں موجود کولیسٹرول نہ صرف مختلف ہارمونز کو متحرک کرتا ہے بلکہ انڈے میں موجود لیوسین پٹھوں کی نشو و نما کے لیے کار آمد اور موثر ہے۔
گری دار میوہ جات: کسی بھی مشقت والی ورزش کے لئے گری دار میوہ جات کا بہت مفید اور مدد گار ہے۔ ایک اونس بادام اور کاجو میں 150سے 170کیلوریز پائی جاتی ہیں۔ گری دار میوہ جات ایک مکمل مرکب ہے، جس میں مختلف پروٹین، فیٹس اور ریشے پائے جاتے ہیں۔ جو نہ صرف آپ کے جسم میں غذائیت کو پورا کرتے ہیں بلکہ آپ کے پٹھوں کو بھی تقویت دیتے ہیں۔
پروٹین سے بھرپورجوس: پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور جوس عضلاتی خوبصورتی کے لئے ایک ٹانک ہے۔اگر باڈی بلڈنگ شروع کرنے سے قبل اسے استعمال کیا جائے، تو پٹھوں کی نشوونما پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
دودھ اور دہی کی پنیر: باڈی بلڈنگ کرنے والوں کے لئے پنیر دو طرح سے خدمات سرانجام دیتا ہے۔ ایک تو پنیر میں موجودکیسن نامی مادہ پروٹین کو ہضم کرنے کا عمل سست کر دیتا ہے، جس سے آپ کے خون کا درجہ حرارت آہستہ آہستہ بڑھتا ہے۔ دوسرا پنیر میں پایا جانے والا بیکٹریا دیگر غذاﺅں میں شامل پروٹین کو بھی اچھی طرح سے جسم کا حصہ بنانے میں مدد گار ہوتا ہے۔
مصری چنے: چاولوں میں مصری چنے شامل کرکے اپنی خوراک میں استعمال کریں آپ کی طبعیت میں سستی ختم ہو جائے گی ، کیوں کہ مصری چنے میں 45گرام کاربونیر اور 12گرام فائبر(ریشا) ہوتا ہے۔ مصری چنوں کا استعمال عضلاتی نشوونما پر مثبت اثرات چھوڑتا ہے۔
اس کے علاوہ بڑا گوشت، مسور کی دال، مچھلی، روسٹ چکن، اور ڈیری مصنوعات بھی باڈی بلڈنگ کرنے والوں کے لئے ایک مفید غذا اور موثر ٹانک کا درجہ رکھتی ہیں۔
ثابت دھنیا' (دھنیے کے بیج )کے چند حیران کن فوائد ۔
نظام انہضام کی بہتری کے لیے : معدے کے امراض میں مبتلا افراد دھنیاکے بیج کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں ۔دھنیا کا بیج نظام انہضام کی اصلاح کرکے اس کا کارکردگی کو بہتر بنا دیتا ہے۔ دھنیے کے بیج کو روزانہ رات کو پانی میں بھگو کر رکھیں اور صبح نہار منہ استعمال کریں۔
دھنیا اور اس کے بیج میں 30 فیصد تک وٹامن سی ہوتا ہے، جو انسانی جسم کی روزانہ کی ضرورت کو پورا کر دیتا ہے۔
ماہرین طب کے مطابق دھنیا کے بیج میں شوگر کے علاج کی موثر صلاحیت ہےاور یہ جسم میں انسولین کی سطح کو بڑھا کر بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھتا ہے۔
خون کی کمی: مختلف وٹامنز کے ساتھ دھنیا آئرن سے بھی بھرپور ہوتا ہے۔ اور دھنیا کا باقاعدہ استعمال کبھی بھی جسم میں خون کی کمی نہیں ہونے دیتا۔ آنکھوں کی حفاظت: دھنیا میں موجود اینٹی ٹاکسیڈنٹ کی بھرپور مقدار آنکھوں کی سرخی اور کھجلی جیسی پریشانیوں سے محفوظ رکھتی ہے۔
اینٹی بیکٹریل خصوصیات: ہیضہ، ٹائیفائیڈ اور فوڈپوائزننگ جیسے امراض مختلف بیکٹریاز کی وجہ سے جنم لیتے ہیں۔ دھنیے کے بیج کا باقاعدہ استعمال ان امراضسے بچاؤ میں مدد گار رہتا ہے،کیوں کہ دھنیا کا بیج اینٹی بیکٹریل خصوصیات سے بھرپور ہوتا ہے۔
خواتین کے مخصوص امراض: اگر آپ حیض کی بیماری میں مبتلا ہیں تو دھنیا کے بیج کو ضرور اپنی روزمرہ کی خوراک کا حصہ بنائیں کیوں کہ یہ نہ صرف حیض میں شفا دے گا بلکہ ماہواری کے ایام کی بے قاعدگی کو بھی درست کرے گا۔ اس مقصد کے حصول کے لئے تقریباً 6 گرام دھنیے کے بیج کو آدھا لیٹر پانی میں ابال کر اس میں ایک چمچ چینی ڈال لیں اور اس شربت کو نیم گرم حالت میں روزانہ تین مرتبہ استعمال کریں۔
جلدی امراض سے بچاؤ: دھنیے کے بیج میں یہ صلاحیت ہے کہ یہ جسم میں پر بننے والے سرخ دانے اور خشکی جیسے جلد کے مختلف امراض پر قابو پا سکتی ہے۔ دھنیا کے پانی سے غرارے کرنے سے منہ کے السر سے نہ صرف چھٹکارا مل سکتا ہے بلکہ یہ منہ کا السر بننے ہی نہیں دیتا۔
سیاہ ہونٹ اپنی اصلی حالت میں لانے کے لیے: 1 ایک چمچ لیموں کا رس2 چمچ دھنیا کو ملا کر رات کے وقت اسے سیاہ ہونٹوں پر لگائیں۔ آپ کے سیاہ ہونٹ اپنی حقیقی شکل کی طرف لوٹ جائیں گے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں